حافظ آباد: زمینداروں کے مبینہ تشدد سے ہارویسٹر مشین کا ہیلپر جاں بحق

حافظ آباد (نامہ نگار) زمینداروںکے مبینہ تشدد سے ہارویسٹر مشین کا ہیلپر جاں بحق ہوگیا جس پر پولیس نے تین زمینداروںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کوٹ سرور میں مقامی زمیندار حسن علی نے کھیتوں میں گندم کی کٹائی کے لئے ہارویسٹر مشین لگا رکھی تھی جہاں 20سالہ ہیلپر عرفان ڈیوٹی پر لیٹ آیا تو زمیندار حسن علی نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوںکے ہمراہ اسے تشدد کا نشانہ بناڈالا جس کے وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے سکھیکی ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے تین ملزمان حسن علی، امتیاز اور امداد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب زمیندار حسن علی کا کہنا ہے ان پر تشدد کرنے کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ ہیلپر عرفان مرگی کا مریض تھا۔ وہ مرگی کا دورہ پڑنے سے مشین سے نیچے گر کر زخمی ہوا جس نے ہسپتال میں جاکر دم دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...