لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں احتساب کا عمل عمومی طور پر انتقام لینے کے لئے استعمال ہوا ہے ،سازشی بہروپیا ایس ایس پی تشدد کیس میں بھی بری ہو گیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی لیڈران کیخلاف نیب انکوائری کے خاتمے پر سوچے سمجھے بغیر تنقید غیر ضروری ہے ، ایک دوسرے کے منہ کالے کرتے کرتے یہاں تک آپہنچے ہیں کہ ہر طرف سیاہ ہی دکھائی دیتا ہے ۔ سیاستدانوں کو جوتیوں میں دال بانٹنے سے گریز کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کا عمل عمومی طور پر انتقام لینے کے لئے استعمال ہوا ہے ، سازشی بہروپیا ایس ایس پی تشدد کیس میں بھی بری ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا بول بالا کرنے کے لئے ایس ایس پی عصمت جوینجو کو دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے کے جرم میں سزا سنا جائے ۔