لاہور ( این این آئی) ملک بھرمیں پولیو وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد، پنجاب کے12 حساس اضلاع میں پولیوسے بچائو کی مہم7مئی سے 11 مئی کے درمیان منعقد کی جارہی ہے، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے،جبکہ جنوبی پنجاب سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیو وائرس سے ایک بچہ عمر بھر کے لئے معذور ہو چکا ہے،چنانچہ ایسے تمام اضلاع جن کی حدود پنجاب سے ملتی ہے یا بڑے شہر جن میں پولیو زدہ علاقوں سے آمدورفت جاری ہے، وہاں پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے،ان اضلاع میں لاہور، ملتان ، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان ،لیہ ، بھکر، اٹک ، میانوالی او رشیخوپورہ شامل ہیں۔