راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ لدھا میکن میں آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔ دہشت گردوں کے زیرزمین ٹھکانوں سے دستی بم‘ ٹینک شکن سرنگیں‘ اسلحہ‘ بارودی سرنگیں، آر پی جی سیون‘ راکٹ‘ رائفلیں‘ پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقہ کوہلو میں بھی آپریشن کیا جس میں اسلحہ‘ بارود‘ راکٹ‘ مارٹر گولے برآمد کرلیے گئے۔
آپریشن ردالفساد: کوہلو‘ لدھا میکن میں کارروائیاں‘ بھاری اسلحہ‘ بارودی سرنگیں برآمد
May 05, 2018