پاکستان اور بھارت کی شمولیت ، ایس سی او علاقائی سلامتی کے اہم فورم کے طور پر ابھرے گی

May 05, 2018

بیجنگ (آئی این پی)چین کو یقین ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )پاکستان اور بھارت کے اس کے مکمل ارکان کے طور پر سلامتی اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کیلئے اہم علاقائی فورم کے طور پر ابھرئے گی ،جون میں ایس سی او کے ارکان چنگ ڈائو سربراہی اجلاس میں اکھٹے ہوں گے،جو کہ مکمل ارکان کے طور پر بھارت اور پاکستان کے اسکا پہلا سربراہی اجلاس ہو گا،صدر پاکستان ممنون حسین اعلیٰ سطح کی اس تقریب میں اپنے ملک کی نمائندگی کرینگے،صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں رواں سال سفارتی مہم کے سلسلے میں چین ستمبر میں چین افریقہ تعاون فورم کا انعقاد کریگا جو بیلٹ و روڈ منصوبے میں شامل ہونے کیلئے مزید افریقی ممالک کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے قابل عمل طریقے تجویز کرے گا،ا س کے بعد نومبر میں پہلا بین الاقوامی امپوٹ ایکسپو شنگھائی میں منعقد ہو گا جہاں چین اپنی مارکیٹ صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا،پاکستان کو بھی مہمان خصوصی کے طور پر اس اہم تقریب میں مدعو کیا گیا ہے،یہ تقریبات اس امر کا مظاہرہ کرینگی کہ چین اپنی ترقی سے پیدا ہونے والے نئے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے اور شامل ہونے کیلئے تمام ممالک کا خیر مقدم کرتا ہے۔

مزیدخبریں