فلسطینی صدرمحمود عباس پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دوبارہ سربراہ منتخب

May 05, 2018

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) فلسطینی صدر محمود عباس کو تنظیم آزادی فلسطین(پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا دوبارہ صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق رام اللہ میں جاری رہنے والے فلسطین نیشنل کونسل کے چار روزہ اجلاس کے آخر میں پی ایل او کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔کونسل نے نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا چناؤ کیا۔ یہ کمیٹی پی ایل او کی سب سے با اختیار ادارہ سمجھی جاتی ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی کے 115 ارکان نے محمود عباس کو حماس کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی۔

مزیدخبریں