ایم کیو ایم پاکستان کےجلسے سے لوگوں کو جواب مل جائےگا،اس جلسےسےپرانےریکارڈ ٹوٹ جائیں گے:فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فاروق ستارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ شروع ہونا چاہیے تاکہ عدل و انصاف ہو،تاریخ پر تاریخ کا سلسلہ چل پڑا تو سب کا نقصان ہوگا۔مزید کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان بہترین جلسہ کرنے جارہی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کےجلسے سے لوگوں کو جواب مل جائےگا،اس جلسےسےپرانےریکارڈ ٹوٹ جائیں گے ۔وعدہ ہےعدم تشدد،عدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے۔فاروق ستار کا کہنا تھاکہ جلسےمیں سندھ بھر سے لوگ آئیں گے،رات ایک چھوٹےپروگرام نےہی جلسےکی شکل اختیارکرلی تھی،جلسےکامقصد یکجہتی اور اتحاد قائم کرنا ہے۔فاروق ستار نے طلباء سےاپیل کرتے ہوئے کہاکہ طلباء سےاپیل ہےاس تاریخی جلسےمیں شرکت کریں،آج پاکستان کوبچانے اور آگے بڑھانے کا وقت ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ ملک بھرمیں بجلی کا بحران ہے،وفاقی،صوبائی حکومت کےبجلی دینےکےدعوےدھرےکےدھرےرہ گئے،صوبائی حکومت نےبجلی کےبجائےتھرمیں ایئرپورٹ پرترجیح دی،بجلی اورپانی کامسئلہ ہے،شہرقائدمیں بھی سنگین بحران ہے،صوبائی حکومت نےبجلی کاکوئی پلانٹ نہیں لگایا،صوبائی حکومت نےعوام کےمسائل پر توجہ نہیں دی اوروفاقی حکومت وعدےپورے کرنےمیں ناکام ہوگئی ہے،بن قاسم پاورپلانٹ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،وہ بند ہوگیا۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم میں اصلاحات ہونی چاہئیں،احتساب ہونا چاہیے،ہم بیٹھیں گےاوراختلافات کو حل کریں گے،ایم کیوایم میں نئےلوگوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے،میں نے جو کچھ کیا ہے لوگوں کے مشورے اوررائے سے کیا ہے ۔
فاروق ستار نے کہاکہ ہم آج کےجلسے میں ٹنکی کوبھردیں گے ،23اگست کےبعد ہم پر مقدمات بنانا سراسرزیادتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن