سرینگر(آن لائن) بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے جموں و کشمیر میں افسپا ہٹانے کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج جموں و کشمیر میں افسپا کے بغیر اپنا کام کر ہی نہیں پائے گا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افسپا ہٹانے کے لئے زمینی سطح پر موزوں تبدیلی کا انتظار کرنا ہو گا ۔مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے پر نرملا سیتارمن کا کہنا تھا کہ اس اظہار مسعود پر پابندی سے جیش کے حوصلے پست ہوں گے اور یہ پاکستان کے لئے بھی شددی سفارتی دھچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت جموں و کشمیر میں فوج اپنا کام دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کر رہی ہے اور یہ کافی ساری کامیابی بھی فوج کو حاصل ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں بھاجیا سرکار نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی بہتری کے لئے کام کیا اور بہت سارے طریقوں پر ہم نے ریاست جموں و کشمیر کے اندر تشدد کی لہر کو کم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اب تشدد صرف جنگجوؤں تک ہی محدود ہو کر رہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں فوج کو کھلی چھٹی مل گئی ہے اور وہ کشمیر کے اندر عسکریت پسندی کا صفایا کریں تاکہ عام لوگ اطمینان اور امن کے ساتھ رہ سکیں اور زندگی گزار سکیں ۔
مسعود اظہر پر پابندی سے جیش کے حوصلے پست ہوں گے : بھارتی وزیردفاع
May 05, 2019