نیازی صاحب اللہ کی لاٹھی سے ڈریں‘ عوام پر بم نہ گرائیں: حمزہ شہباز

لاہور (آن لائن) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے عوام پر منشا بم قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ نیازی صاحب نے اپنے اقتدار کے 9 ماہ میں تین بجٹ پیش کر کے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ نیازی صاحب اس عرصے میں پاکستان کے عوام کو ایک خوشخبری بھی نہیں دے سکے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک کے عوام نے نیازی صاحسب کے جھوٹ کی تبدیلی کو یکسر مسترد کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب کو عوام کے ردعمل اور اللہ کی لاٹھی سے ڈرنا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا بتائیں کہ ایک شہری کے لئے مہنگائی کا ایک دن گزارنا مشکل ہے وہ پورا مہینہ کیسے گزارے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر لاہور ہائی کورٹ بار نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن