لاہور( نمائندہ سپورٹس ) پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی اوپن ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ جی ایس الیون نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں جی ایس الیون نے میڈی الیون کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈر 16 میں ورلڈ الیون نے ملک الیون کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔چیئرمین سپورٹس کمیٹی بابر اسماعیل بٹ نے بتایا کہ پہلا موقع ہے پنجاب سوسائٹی میں اتنے بڑے لیول پر ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایاگیا ہے۔ بیڈ منٹن‘ ٹیبل ٹینس‘کراٹے‘ جوڈو، جوجسٹو، مکس مارشل آرٹس، باکسنگ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کرائیں گے۔ سوسائٹی مینجمنٹ صدر محمد فہیم احمد خان نائب صدر حامد محمود، سیکرٹری شعیب نبی، ثقلین نبی، ارشاد احمد خان خزانچی رانا بشیر سابق جنرل سیکرٹری جاوید علی کے علاوہ دیگر ممبران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔