اسلام آباد (این این آئی)افغانستان نے الٹا چور کتوال کو ڈانٹے کی پالیسی پر گامزن رہتے ہوئے افغانستان میں پاکستان کے ڈپٹی سفیر شہباز حسین کو طلب کر کے احتجاج کیا تاہم پاکستانی ڈپٹی سفیر نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی افواج انتہائی پیشہ ورانہ افواج ہیں، پاک فوج نہ تو افغان علاقے میں آئے نہ ہی کوئی فضائی کاروائی کی،فغانستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرے،پاکستانی فوج اپنے پر کیے گئے حملے کا ہر صورت جواب کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق فغانستان نے مان لیا کہ اس کی سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی ہورہی ہے۔ افغان حکام نے پاکستانی حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی جانب سے دی گئی معلومات پر افغانستان نے کاروائی کی جس میں کچھ مارے اور کچھ حراست میں ہیں۔ذرائع کے مطابق طلبی کا مقصد افغانستان میں پاکستان کی جوابی کاروائی میں ہلاک لوگوں کے مارے جانے پر احتجاج کرنا تھا۔
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، پاکستانی سفیر کی طلبی، افغان حکام کو کھری کھری سنا دیں
May 05, 2019