تہرے قتل کے مجرم کو سنٹرل جیل میانوالی میں پھانسی

میانوالی(نامہ نگار ) تہرے قتل کے مجرم کو سنٹرل جیل میانوالی میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم برکت اللہ نے 2009 میں جائداد کے تنازعہ پر تین افراد کو قتل کیا تھا۔ میانوالی کے علاقہ داؤدخیل کے برکت اللہ نے پکی شاہ مردان کے رہائشیوں جاوید اقبال، عبداللہ اور سخی محمد کو قتل کردیا تھا۔ 27 اپریل 2009 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے مجرم کو سزائے موت سنائی تھی۔ صدر مملکت نے رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔ قانونی کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...