لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ حکومت نے رمضان کے مقدس مہینے میں بھی عوام کو مہنگائی کے تحفے دیئے ہیں۔ بجلی‘ گیس‘ خوراک مہنگی کرنے کے بعد پٹرول مزید مہنگا کرنے کی تیاری عوام کو عذاب میں مبتلا کرنے کی سکیم ہے۔ 9 ماہ کے دوران حکمرانوں نے عوام کو صرف تکلیف دی ہے۔ پورا پاکستان اس تبدیلی کا نتیجہ بھگت رہا ہے۔ لوگ نواز شریف کا دور یاد کر رہے ہیں۔ حکومت ہر محاذ پرناکام ہو گئی ہے۔ ان سے معیشت سنبھالی گئی نہ امن و امان‘ غریب کا چولہا بجھ چکا ہے۔ ٹیکسوں کی بھرمار ہے اور وزیر مشیر مزید مہنگائی کی خبریں سنا رہے ہیں۔ یہ حکومت اپنے بوجھ سے ہی گر جائے گی۔ مسلم لیگ ن کی قیادت مصائب سے گھبرانے والی نہیں۔ نواز شریف بیماری کے باوجود عوام کی خاطر ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
حکمرانوں نے رمضان سے پہلے ہی مہنگائی کا تحفہ دیا: خواجہ خرم
May 05, 2019