سپریم کورٹ کے اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے: آمنہ مریم

لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داؤد سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے انقلابی اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ عدل انصاف کی حکمرانی سے ملک بنانے کا مقصد پورا ہو گا۔ ماڈل کورٹس کا قیام اور سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کا تیزی سے فیصلے انقلابی اقدامات ہیں۔ انصاف میں تاخیر سے مسائل بڑھتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے عہدہ سنبھالتے ہی زیرالتواء مقدمات کو جس تیزی سے نمٹایا ہے اس کی عدالتی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ سپریم کورٹ کے اقدامات کا اثر ضلعی عدالتوں تک دکھائی دے رہا ہے۔ چیف جسٹس نے اپنے فیصلوں میں کئی مرتبہ عدلیہ کی رہنمائی بھی کی ہے۔ انصاف کی بروقت فراہمی سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا اور ملک حقیقی معنوں میں اسلامی‘ فلاحی جمہوری ریاست بنے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...