شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر وامیدوار ضلع ناظم چودھری اقبال گوپے رانے کہا ہے کہ لاہور سے لاڑکانہ تک واہ ویلا سے پوری قوم واقف ہوچکی ہے ستر سالہ مسائل کے حل کیلئے وقت درکار ہے یہ مسائل ایک روز میں نہیں بلکہ ایک ایک کرکے حل ہونگے عوام زندگی میں آسانی لانے اور انہیں مشکلات سے نجات دلانے کیلئے حکمران فعال کردار ادا کررہے ہیں، عوامی فلاح کیلئے پنجاب اسمبلی میں اب ریکارڈ قانون سازی ہوئی ہے عوام کی فکر میں تبدیلی آچکی ہے معاشرہ میں میرٹ کی بالادستی اور سفارش کلچر کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی کثیرتعدادبھی موجودتھی انہوںنے کہاکہ جس تبدیلی کے لئے عمران خان نے تاریخ ساز جدوجہد کی وہ ہر سطح پر محسوس ہورہی ہے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف معاشرہ میں مثبت تبدیلیاں لارہی ہے اور اب ہر سطح پر عوام کے مسائل بغیر سفارش کے حل ہورہے ہیں ۔تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئے چند ماہ ہوئے لیکن اس مختصرعرصہ میں عوام کی فلاح کے نہ صرف جامع حکمت عملی مرتب کی گئی بلکہ اس پر عمل بھی شروع ہوگیا ہے ۔