شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت مجموعی قومی آمدن میں اضافے کیلئے نئے شعبے تلاش کر رہی ہے جو خوش آئند اقدام ہے امور مملکت میں اصلاحات اور جامع پالیسیاں ترتیب دینے سے ملک میں معاشی انقلاب کی راہ ہموار ہوئی ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے جس کے ان اقدامات کے دو رس نتائج برآمد ہونگے ، اپنے ایک بیان میںالحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ 50لاکھ گھروں کی تعمیر اور1کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوگا حکومت اپنے تمام وعدوں سے بڑھ کر ڈیلور کرے گی، انہوںنے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت آئی سی یو میں پڑی ہوئی ہے جسے اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے دن رات کام کیا جارہا ہے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کچھ وقت درکار ہے اس لئے عوام اپوزیشن کے بے بنیاد واویلے پر کان نہیں دھریں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت مشکلات کے باوجود اپنے منشور پر عملدرآمد کے لئے دن رات کوشاں ہے اسی لئے اقتدار کی باریاں لینے والی (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو اپنا سیاسی مستقبل منوں مٹی تلے دفن ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔