شیخوپورہ+شاہ کوٹ+ فیروز وٹواں (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران )مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے، نواں کوٹ ہیڈ روشن دین کے قریب فیصل آباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے رسولاں بی بی کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا جبکہ فیصل آباد روڈ بائی پاس کے قریب مزدہ ٹرک نے 8سالہ کالو کو ٹکر مار کر کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاںبحق اور اسکا والد شدید زخمی ہوگیا، باہو مان کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے سرفراز احمد کو کچل کر ہلاک کردیا ۔ ضلع میانوالی کا رہائشی30سالہ شخص قمرالدین نجی ملز میں بطور ورکر ملازم تھا ملز سے ڈیوٹی سرنجام دینے کے بعد واپسی پر سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر نے اسے بری طرح سے روند ڈالاموقع پر ہی دم توڑ گیا ۔