خرطوم(نیوز ڈیسک)سوڈانی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کی حالیہ تحریک عمر البشیر کی حکومت کے خاتمے سے نہیں بلکہ تیس برس تک پس پردہ حکومت کرنیوالی مسلم شدت پسندوں پر مبنی ’ڈیپ سٹیٹ‘ کے خاتمے سے مکمل ہوگی۔ گزشتہ ماہ جمہوریت پسند مظاہرین نے عبوری عسکری کونسل میں شامل تین مسلم شدت پسند ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبے کرتے ہوئے ان کے ساتھ ملاقات سے بھی انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے مظاہرین اور سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، جو حکومت کے قیام میں تاخیر کا سبب بن سکتی ہے۔