میئرکراچی وسیم اختر کا مرنے کے بعد آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان

کراچی (این این آئی)میئر کراچی وسیم اختر نے بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیاہے۔وسیم اختر نے یہ اعلان کراچی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ وسیم اختر نے پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے تحت قرنیہ کو محفوظ کرنے کی لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر’’آنکھوں کا عطیہ ‘‘مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنکھیں اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہیں،اس نعمت سے محروم افراد کی مدد کیلئے عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔وسیم اختر نے کہا کہ ملک کے نابینا افراد کے لئے آنکھوں کا عطیہ دینا ہماری سماجی اورمعاشرتی ذمہ داری ہے۔ پاکستانیوں کی جانب سے بعد از مرگ آنکھوں کے عطیہ سے سری لنکا اور دیگر ممالک پر انحصار ختم ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن