آئی ایم ایف نے ترقیاتی اخراجات بڑھانے کاکہا ہے: خسرو بختیار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ ۔اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور وزارت کے تمام اعلی حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں چاروں صوبوں ، آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارلحکومت سے متعلق ترقیاتی منصوبے زیر بحث آئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلا پی ایس ڈی پی حقیقت پسندانہ اور عملی ترقیاتی اہداف پر مشتمل ہو گا ، موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی ۔ خسرو بختیار نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔دریں اثنا ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی پروگرام کا سائز موجودہ سال ہی کے برابر گا ،آئی ایم ایف نے سماجی اور معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے لئے ترقیاتی اخراجات میں اضافہ کے لئے کہا ہے تاہم مالی مسائل کی وجہ سے یہ700ارب روپے ہی رہنے کا امکان ہے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...