لاہور(وقائع نگار خصوصی)کار کے رینٹل پاور کیس میں ملوث سابق ایم ڈی پیپکو نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاسابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ نے عبوری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب راولپنڈی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کارکے رینٹل پاور پراجیکٹ سے تعلق نہ ہونے کے باوجود ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ کارکے رینٹل پاور پراجیکٹ کا ٹھیکہ منظور ہونے کے بعد اپریل 2009ء ایم ڈی پیپکو کا عہدہ سنبھالا، کارکے کمپنی کو پیپرا رولز کیخلاف ورزی کر کے ٹھیکہ دینے کا الزام بے بنیاد ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ یکم مئی کو نیب میں پیشی کے بعد 3 مئی کو گھر پر چھاپہ مارا گیا، خدشہ ہے 6 مئی کو احتساب عدالت اسلام آباد میں نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں پیشی کے دوران گرفتار کر لیا جائے گا۔ احتساب عدالت اسلام آباد، کوئٹہ اور لاہور میں پیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت دی جائے۔