انتظار قتل کیس‘ مقتول کے والد نے بیان قلمبند کرادیا

May 05, 2019

کراچی (نوائے وقت نیوز)انسد ا ددہشت گردی کی عدالت میں انتظار کیس کی سماعت کے دوران مقتول کے والد اشتیاق احمد نے اپنا بیا ن ریکارڈ کرادیا ہے ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں مقتول انتظار کے والد نے اپنا بیان قلم بند کراتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا گھر سے برگر کھانے کے لیے پیسے لے کر گیا تھا مگر شام کو اسکی لاش ملی،میرے بیٹے کو اے سی ایل سی اہلکاروں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کیا ۔سی سی ٹی وی فوٹیج اس بات کا ثبوت ہے ،پولیس نے ابتدا میں اے سی ایل سی اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی ،ثنا اللہ عباسی کی سربراہی میں بنانے والی جے آئی ٹی نے پولیس اہلکاروں کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا ،ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے ،عدالت نے مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی ،آئندہ سماعت پر کیس کے مزید گواہوں کو بھی طلب کرلیا،انتظار قتل کیس میں اے سی ایل سی پولیس کے آٹھ اہلکار گرفتار ہیں۔

مزیدخبریں