ینگ ڈاکٹرز ہمدردی کے جذبے کی مہارت کے حصول کیلئے مخلصانہ کوششیں کریں:صدر پاکستان

صدر عارف علوی نے ینگ ڈاکٹرز اور سرجنوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہمدردی کے جذبے کی مہارت کے حصول کیلئے مخلصانہ کوششیں کریں۔کراچی میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے ترپن ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی ایک ایسی خصوصیت ہے۔

جس سے نہ صرف مریضوں کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ معالجین اور مریضوں کے درمیان مضبوط تعلق کو بھی فروغ ملتا ہے۔صدر نے تعلیمی اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں میں کامیابیوں کے حصول کیلئے ملک کے ینگ ڈاکٹرز اور سرجنوں کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ طبی عملے، ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے اور عوام کی ان تک باآسانی رسائی یقینی بنانے پر بھی یکساں توجہ کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن