قبل ازوقت ریٹائرمنٹ پالیسی پر سیکرٹیریٹ اور آفس مینجمنٹ گروپس کا ایکا

May 05, 2020

اسلام آباد (خبرنگار )نالائق اورکرپٹ سول سرونٹس کو قبل ازوقت ریٹائر کرنے کی پالیسی پر سیکرٹیریٹ گروپ اور آفس منیجمنٹ گروپوں کا ایکا ہوگیا. دونوں گروپوں نے اسے ڈی ایم جی والوں کی سازش قرار دے دیا. اس پالیسی سے وفاقی بیورو کریسی کے بعض حلقوں میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے اور انہوںنے ریٹائرمنٹ کا نظام شفاف ہونے کے حوالے سے تحفظات کا اظہارکردیا ہے. مزکورہ بالا گروپوں کا کہنا ہے کہ پالیسی کے غلط استعمال کا اندیشہ ہوگا. تازہ ریٹائرمنٹ رولز سے کمزور لابی والے افسران کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے،جسمیں آفس مینجمنٹ اورسیکرٹریٹ گروپ زیادہ متاثر ہوں گے.اس لئے ریٹائرمنٹ کے نئے رولز میں کوئی نئی بات نہیں.دوسری جانب قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا تصور پہلے سے موجود ہے اورسول سرونٹس ایکٹ کا سیکشن 13 پہلے سے لاگو ہے.تازہ ریٹائرمنٹ رولز میں صرف میکانزم وضع کیا گیا ہے.گریڈ22 کے افسر کی وزیراعظم سے ذاتی شنوائی خوش آئند ہے اورریٹائر کئے جانے والے افسران کو پنشن و مراعات ملنا بہی خوش آئند ہے۔

مزیدخبریں