چین کی جانب سے انسداد کورونا وباء کے لئے طبی ماہرین بھیجنے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) چین کے قومی صحت عامہ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے کہا ہے کہ چین نے 16 ممالک میں 149 طبی ماہرین کی 15 ٹیمیں بھیجی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں سربیا کی وزارت دفاع نے چینی ماہرین کی ٹیم کو ملکی دفاع کے اعلیٰ ترین تمغے سے نوازا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین انسداد وباء میں عالمی برادری کے ساتھ مزید تعاون جاری رکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن