سٹاک مارکیٹ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز 195 پوائنٹس کا مندا

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 195 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران غیر یقینی صورتحال چھائی رہی، جس کے بعد سرمایہ کار دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا رہے۔امریکا اور چین کے درمیان تعلقات میں بڑھتے تناو سے جہاں خطے کی مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھی گئی وہیں اس کے اثرات مقامی شیئر بازار پر بھی پڑے۔کاروبار میں شروع سے اْتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، حصص مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 195 پوائنٹس کی مندادیکھنے کو ملا۔ جس کے بعد انڈیکس 33916.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.57 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 16 کروڑ 62 لاکھ 5 ہزار 156 شیئرز کا لین دین ہوا۔

ای پیپر دی نیشن