ٹرمپ انتظامیہ نا اہلی سے توجہ ہٹانے کیلئے کرونا پھیلائو کا الزام لگا رہی ہے: چین

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے کرونا وائرس کئی نئی قسم کو پھیلانے کا امریکی الزام ایک مرتبہ پھر مسترد کر دیا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کی الزام تراشی کر رہی ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ایسے واضح شواہد موجود ہیں کہ یہ معاملہ ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی سے شروع ہوا۔ چینی حکومت کے ترجمان کے بقول سچ تو یہ ہے کہ پومپیو کے پاس کوئی ثبوت ہے ہی نہیں۔ مزید یہ کہ امریکی حکومت اس وباء کے بہانے سے صرف چین کو بدنام کرنا چاہتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن