لاہور(نیوزرپورٹر)سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ صوبے میں خوراک کے شعبے پر کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے اور کوشش ہے کہیں کوئی قلت سامنے نہ آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک پنجاب میں گندم کی خرید کا 45فیصد ہدف حاصل ہو چکا ہے،خریداری مہم زوروں سے جاری ہے اور انشاء اللہ ہم اپنے ہدف کو جلد حاصل کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کے اجلاس میں ویڈیو لنک سے شرکت کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے صوبے میں خوراک کے شعبے کا اجمالی جائزہ پیش کیا۔
کوشش ہے خوارک کی قلت سامنے نہ آئے:عبدالعلیم خان
May 05, 2020