آزاد بن حیدرنے تمام زندگی نظریۂ پاکستان کی ترویج واشاعت کیلئے وقف کی:مقررین

May 05, 2020

لاہور (پ ر ) تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ‘سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ، چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس( ر) میاں محبوب احمد، جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان، میاں فاروق الطاف ، سینیٹر ولید اقبال ، چودھری نعیم حسین چٹھہ، کارکنان تحریک پاکستان کرنل(ر) محمدسلیم ملک ، چودھری ظفر اللہ خان ، خواجہ خورشید وائیں ، ایم کے انور بغدادی، میاں ابراہیم طاہر، بیگم ثریا خورشید،بیگم مہناز رفیع اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشیدنے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میںتحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن آزاد بن حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد بن حیدرنے اپنی زندگی پاکستان کی تعمیروترقی اور نظریۂ پاکستان کی ترویج واشاعت کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ وہ سراپا پاکستان تھے اور پاکستان سے گہری محبت ان کے رگ وپے میں رچی بسی تھی۔

مزیدخبریں