آزادی صحافت کے بغیر سچائی سامنے نہیں آسکتے: عبد الجبار خان

میرپورخاص(بیورو رپورٹ)آزاد صحافت کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا سچ لکھنے والے صحافیوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اس امر کا اظہار مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص سندھ کے صدر عبدالجبار خان نے صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں صحافت کو کئی چیلنجز درپیش ہونے کے باوجود بھی فرض شناس صحافیوں نے تمام چیلنجزکا سامنا کرتے ہوئے اپنا کردار بخوبی ادا کیا ہے انہوں نے مزید کہا کے کوئی بھی ملک تب تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس معاشرے میں صحافت اور اظہار رائے کی آزادی نہ ہو آج بھی وطن عزیز میں صحافت کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے پاکستان کی عوام آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے اور سمجھتی ہے کہ جب تک حقیقی معنوں میں ہم صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کرتے ہوئے اسے آزادی نہیں دیں گے ہم ایک صحت مند معاشرہ تشکیل نہیں دے سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن