جموں (کے پی آئی) کنٹرول لائن پر مقبوضہ پونچھ کے بالاکوٹ اور راجوری کے منجاکوٹ سیکٹروں میں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق شدید گولہ باری کی جارہی ہے اور پورا علاقہ اس کی زد میں ہے۔ تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔