اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد چاروں صوبوں میں اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ حکومت نے ٹرین آپریشن10مئی سے جزوی بحالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن بحالی کے لئے پاکستان ریلوے کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ ریلوے حکام ٹرین آپریشن بحالی سے متعلق انتظامات مکمل کر لیں۔10 مئی کو ٹرین آپریشن بحالی سے قبل وزیراعظم سے حتمی منظوری لی جائے گی۔ اور وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر چار صوبوں میں ٹرین آپریشن جزوی بحال کیا جائے گا۔ ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن کے بعد بھی ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے اور ٹرین آپریشن بحالی پر مسافروں کو صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی ٹکٹ دستیاب ہوں گی۔
ٹرین آپریشن 10مئی سے جزوی بحال کرنیکا فیصلہ‘ 24 ٹرینیں چلیں گی
May 05, 2020