اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر تے ہوئے ڈپٹی ڈی جی انفارمیشن اکیڈمی ثمینہ فرزین کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات تعینات کر دیا ہے وہ انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کی افسر ہیں جبکہ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات مستعین احمد علوی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. چیف فنانشل افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جہانگیر مشتاق ورک کو جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے.اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سوموار کو تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
ثمینہ فرزین جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات تعینات
May 05, 2020