شفقت محمود کو فون: 18ویں ترمیم میں تعلیم سے متعلق کی بھرپور مخالفت کریں گے: شجاعت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اٹھارویں ترمیم میں تعلیم کے اختیارات صوبوں کو دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اب تک تمام پارٹی لیڈروں نے اٹھارویں ترمیم کے حق اور مخالفت دونوں پر بات کی ہے۔ اس ترمیم میں اچھی باتیں بھی ہیں جن کی ہم مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے لیکن آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے شعبہ تعلیم میں کی گئی ترمیم کی ہم بھرپور مخالفت کریں گے۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے چودھری شجاعت حسین کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کی شعبہ تعلیم سے متعلق تجاویز کو اجلاس میں زیر غور لایا جائے اور اس پر آپ کو مثبت جواب بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آپ کی جماعت اور باقی تمام جماعتوں کی مثبت تجاویز کو مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...