لگتا ہے شہباز شریف کا پرچہ درست نہیں ہوا، نیب کو مطمئن کرنا ہوگا: شبلی فراز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ‘ وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے۔ حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔ اقتدار مسلم لیگ (ن) کی سوچ کا ہمیشہ محور رہا۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔ عوام نے شہباز شریف کو لیپ ٹاپ میں دیکھا ہے اس سے باہر نہیں۔ ہمارے دور میں نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔ شہباز شریف کی نیب میں پیشی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے لوگوں میں غصہ پایا گیا۔ شہباز شریف نے مشکل وقت میں بھی کرونا کی بجائے اپنی ذات پر توجہ رکھی۔ عمران خان نے اداروں کو افراد کی بجائے قانون کے ماتحت کیا۔ پیشی کے بعد لگتا ہے کہ شہباز شریف کا پرچہ درست نہیں ہوا۔ پریس کانفرنس اور غصہ دکھانے سے کچھ نہیں ہو گا۔ آپ کو نیب کو مطمئن کرنا ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اس وقت بھی ذاتی مسائل کا ہی ذکر کر رہی ہے۔ ٹی ٹیز کے ذریعے غریب ملک کے وسائل کو باہر ملک بھیجا گیا۔ نواز شریف ماضی میں نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرتے تھے۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج میڈیا ان پابندیوں اور مشکلات کا سامنا نہیں کر رہا جن کا سامنا ہمارے بڑوں نے کیا تھا۔ سابقہ حکومتوں نے میڈیا قوانین بنانے پر توجہ نہیں دی۔ میڈیا ملک میں آزادانہ طور پر کام کر رہا ہے اور حکومت صحافی برادری کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو درپیش مسائل حکومت اور صحافی مشترکہ طور پر ہی حل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ ملک اور عوام کی بہتری کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ شبلی فراز نے کہا کہ وہ بھی صحافی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا کہ وزیر ہونے کے ناطے میری خواہش ہے کہ میں میڈیا کے لئے کچھ خاص کروں تاکہ جب بحیثیت وزیراطلاعات و نشریات میری مدت ختم ہو تو فخر محسوس کروں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...