کراچی(کامرس رپورٹر)این آئی ٹی گورنمنٹ بونڈ فنڈ(NIT-GBF) کو سوورن انکم فنڈ (Sovereign Income) کے زمرے میں سب سے بڑے اور سب سے زیادہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فنڈ کا امتیاز حاصل ہوگیا ہے۔ انتظامیہ کے زیر اثر اثاثہ جات کی مالیت 4.8 ارب روپے سے بڑھ گئی ہے جبکہ فنڈ کا منافع (YTD annualized return) 30 اپریل 2020 ء کو 18.05 فیصد رہا۔مینیجنگ ڈائریکٹر این آئی ٹی ایل، عدنان آفریدی نے بینچ مارک انڈیکس کے مقابلے میں فنڈ کی بہترین کارکردگی پر فنڈ مینجمنٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انکم فنڈز(Sovereign) کے زمرے میں بینچ مارک سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن، این آئی ٹی کے جی بی ایف فنڈ کا ریٹرن بینچ مارک سے 5.11 فیصد پی اے زیادہ رہا جو فنڈ مینجمنٹ ٹیم کی بہترین صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ شرح سود کے کم ہوتے ہوئے ماحول کے باوجود منی مارکیٹ اور گورنمنٹ بونڈ فنڈز کے بہترین نتائج سے ہمارے اہم ترین ایکویٹی فنڈ (این آئی یو ٹی) کے ساتھ حال ہی میں شروع کئے گئے ایسٹ ایلوکیشن فنڈ(NIT-AAF) اور گیٹ وے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (NITG-ETF) میں سرمایہ کاروں میں اضافہ کی توقع ہے۔