میڈرڈ (این این آئی)ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر پائولو دیبالا کا چوتھی بار کیا جانے والا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا۔پائولو دیبالا نے مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد مرحلہ وار 4 مرتبہ ٹیسٹ کرائے، جو مثبت ہی آئے تاہم ان کی صحت بہتر ہے اور وبا کی علامات بھی آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں۔فٹبالر کے مطابق کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی تاہم اب صحت یاب ہوں لیکن وائرس اب بھی جسم میں موجود ہے جو ممکنہ طور پر جلد ختم ہو جائیگا۔
ارجنٹائنی فٹبالر کا چوتھی بار بھی کوروناٹیسٹ مثبت آگیا
May 05, 2020