لاہور (اسپورٹس رپورٹر)لاہور کی نو عمر کرکٹر سامعہ نے کہا ہے کہ مجھے کور ڈرائیو مارنے کا شوق ہے، سنگاکارا کو پسند کرتی ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ نے پانچویں کلاس کی طالبہ سامعہ افسر کو دیوانوں کے کھیل کا اس قدر ماہر بنا ڈالا کہ جب شارٹ لگاتی ہے تو دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔سامعہ کا کہنا تھا کہ مجھے کور ڈرائیو مارنے کا شوق ہ۔ انہوںنے کہاکہ سنگاکارا کو پسند کرتی ہوں ،سامعہ کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ماضی کے عظیم کھلاڑی کمارا سنگا کارا بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔نوعمر کھلاڑی نے بتایاکہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ سنگا کارا نے میرا نام لیا ہے۔