اسلام میں ذخیرہ اندوزی ،منافع خوری کی شدیدمذمت کی گئی

بیول (نامہ نگار)علامہ شبیر احمد ساجد نے کہا کہ رمضان میں اشیائے خوردونوش کا کاروبار کرنیوالوں کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چائیے کہ ہمارے مذہب میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی شدیدمذمت کی گئی ہے یہ اللہ تعالی کی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں ہمیں چائیے کہ جائز منافع کو بھی کم کر لینا چائیے کورونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے غریب مزدور دیہاڑی دار طبقہ جو زیادہ متاثر ہوا ہے انکا خصوصی خیال رکھنا چائیے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کا خیال رکھیں اور انکی ہر ممکن مدد اور تعاون کریں اگر اس مشکل گھڑی میں بھی ہمدردی اور احساس کا جذبہ پیدا نہیں ہو تا تو اس شخص کو اپنے ایمان کی فکر کرنی چائیے انتظامیہ ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلا تفریق آپریشن کرے تاکہ آئندہ کسی کی جرات نہ ہو کہ وہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرے۔

ای پیپر دی نیشن