کورونا کو خلیوں پر حملے سے بچانے والی اینٹی باڈیز کی شناخت

May 05, 2020 | 11:02

ویب ڈیسک

دنیا بھر میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق سائنسدان دن رات تحقیقات کر رہے ہیں تاہم بیماری کے علاج کے لیے کوئی مؤثر علاج سامنے نہیں آسکا ہے۔اب برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کو خلیوں پر حملے سے بچانے والی اینٹی باڈیز کی شناخت کرلی گئی ہے جس سے بیماری کے علاج میں مدد ملنے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس اینٹی باڈیز کو 'فورٹی سیون ڈی الیون' کا نام دیا گیا ہے، یہ کورونا وائرس کے بیرونی حصے پر موجود ابھار کی پروٹین کو ہدف بناتی ہے۔ چوہوں پر کیے گئے تجربات کے مطابق یہ اینٹی باڈیز اس کورونا پروٹین سے جڑجاتی ہے اس طرح وائرس کی پروٹین خلیوں سے جڑنے کے قابل نہیں رہتی جس سے کورونا وائرس خلیوں پر حملہ کرنے اور اپنی تعداد بڑھانے میں ناکام ہوجاتا ہے۔ یورپی ماہرین نے یہ اینٹی باڈیز ایسے چوہوں سے حاصل کی ہیں جن میں جینیٹک انجینئرنگ کے ذریعے انسانی جین داخل کیے گئے تھے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اینٹی باڈیز بنیادی طورپر اس کورونا وائرس کو ہدف بناتی ہے جو 2003 میں پھیلا تھا مگر یہ موجودہ کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کو بھی بے کار کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں