کورونا وائرس کے باعث جہاں پوری دینا وباءکی لپیٹ میں ہے وہاں اس وباءسے عالمی سطح پر تمام کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز 2019-20ءکے سیزن سے متعلق مشاورت کے بعد اگست میں چیمپئنز لیگ اور یوروپا لیگز کھیلے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل یوئیفا نے 55 ایسوسی ایشنوں کو بتایا کہ ابھی بھی یہ امکان موجود ہے کہ مقابلہ جون، جولائی اور اگست میں ہوگا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 31 جولائی تک ڈومیسٹک لیگز کو مکمل کرنے کے منصوبے کے حوالہ سے تازہ ترین مباحثوں کا تبادلہ ہوا لیکن کسی بھی چیز پر قطعی اتفاق رائے نہیں ہوا ہے لیکن یوئیفا پورے یورپ میں عام غیریقینی صورتحال کے پیش نظر جب تک ممکن ہو سکے تمام اختیارات ٹیبل پر چھوڑنے کا خواہاں ہے اور ان معلومات کے مطابق اس موسم میں کسی کھیل کی ضمانت نہیں ہے۔