پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت زون، 469 پوائنٹس کا اضافہ

May 05, 2020 | 12:38

ویب ڈیسک
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت زون، 469 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت زون، 469 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت زون، 469 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے اور ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 916 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 385 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 73,306,369 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,203,098,949 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 195 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 916  پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر مثبت زون میں رہی۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا تاہم منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا۔

اسی طرح بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 952 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔ جمعہ کو مزدوروں کے عالمی دن کے باعث کاروبار بند رہا۔

دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں جس کی زد میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی ہے۔ اسی وجہ سے سرمایہ دار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور کاروبار پر منفی اثرات ہیں تاہم گزشتہ دو ہفتے سے اسٹاک مارکیٹ بہتری کی جانب گامزن ہے۔

مزیدخبریں