تنزانیہ میں کورونا وائرس ٹسٹ کٹس کو ناقص قرار دیتے ہوئے ان کا استعمال ترک کردیا گیا ہے ۔ صدر جان ماگو فولی نے یہ اقدام تب کیا جب ایک بکری اور ایک پھل سے لئے گئے نمونوں کے ٹسٹ نتائج مثبت پائے گئے ۔ صدر جان نے سیکورٹی فورسز کو کئی غیر انسانی نمونے حاصل کرنے اور انہیں انسانی ناموں اور مختلف عمر کے ساتھ لیبس کے حوالے کرنے کی ہدایت دی تھی کیونکہ وہ ٹسٹ کٹس کی اہلیت اور جانچ کو پرکھنا چاہتے تھے ۔ جب لیباریٹری نے نمونوں کی جانچ کے بعد نتائج پیش کئے تو صدر جان حیران رہ گئے ۔ یہ بات واضح رہے کہ لیاب کے ٹیکنیشن کو نمونوں کی اصلیت کے بارے میں علم نہیں تھا .