فرانس : پہلی پالتو بلی کروناوائرس کا شکار,جانور پالنے والے افراد کو خوف زدہ کردیا

May 05, 2020 | 15:21

ویب ڈیسک

 فرانس میں پہلی پالتو بلی کروناوائرس کا شکار ہوگئی جس نے جانور پالنے والے افراد کو خوف زدہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مالک سے کروناوائرس بلی میں منتقل ہوگیا، فرانس میں بلی میں کرونا وائرس کی منتقلی کا یہ پہلا کیس ہے۔

بلی میں کرونا پائے جانے کے بعد متعلقہ اداروں نے پالتوں جانور رکھنے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جانوروں سے دور رہیں تاہم جانوروں سے کرونا انسانوں میں منتقل ہونے کی کوئی حتمی تحقیق یا شواہد نہیں ہیں۔فرانس میں تقریباً 10 ایسی بلیوں کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن کے مالکان وبائی مرض کا شکار ہیں البتہ اب تک کرونا رپورٹس سامنے نہیں آئیں، متاثرہ سمیت تمام بلیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا، چین اور یورپی ملک بیلجیم میں بھی بلیاں کرونا کا شکار ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ سائنس دانوں نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ بلیاں کوویڈ 19 وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتی ہیں جبکہ کتے، مرغیاں، بطخیں اس وائرس سے متاثر نہیں ہوتے۔

مزیدخبریں