آج سندھ میں کورونا وائرس کے 307 نئے کیسز رپورٹ ہوئے,مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج سندھ میں کورونا وائرس کے 307 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد11ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا کے مزید 2250 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 307 کیسز سامنے آئے ہیں۔سندھ میں اب تک 68873 کورونا کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں جبکہ کُل کیسز کی تعداد 8189 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں آج42 کورونا کے مزید مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں، اب تک سندھ میں 1671 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث11 اموات ہوئی ہیں جبکہ کُل اموات 148 ہوگئی ہیں۔مراد علی شاہ کے مطابق ہمارے پاس اس وقت 6370 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں کورونا کے 5139 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 736 مریض آئیسولیشن مراکز اور 495 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 13 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ307 نئے کیسز میں سے 237 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔کراچی کے ضلع جنوبی میں 34 ،ضلع وسطی میں 70،ضلع شرقی میں 45 ،کورنگی میں 21 ،ملیر میں 55 اور ضلع غربی میں 12 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد میں 5، خیرپورمیں 21، لاڑکانہ میں 8 ، کشمور،کندھ کوٹ میں 12، سکھرمیں 3، بدین، شہید بینظیرآباد اور سانگھڑ میں1-1 کیس آیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صحت کے اُصولوں کا خیال رکھیں، آپ کے تعاون سے ہم اس وبا کو شکست دے سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...