لاہور(خصوصی نامہ نگار )ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہرر ضا بخاری نے محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ایوان اوقاف میں "حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کانفرنس"سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفۃ المسلمین ،امیر المومنین حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ ؓ شجاعت و دیانت کا عظیم پیکر اور علم و حکمت کا گوہرِ تابدار تھے۔آپؓکی زندگی ایمان ِخالص ،یقینِ مستحکم اور عشق رسالت مآب ؐسے عبارت تھی۔ آپ ؓ نے ایک ایسے مثالی معاشرے کی تشکیل فرمائی جس میں اعلیٰ انسانی اقدار کو تحفظ اور بنیادی انسانی حقوق کو فروغ میسر آیا۔ آپؓ کا عہد خلافت ،اخوت ،مساوات اور عدل اجتماعی کا مظہر اور بلند نصب العین کاآئینہ دار تھا۔ آپ نے اپنے عہدِ خلافت کے آغاز پر پیدا شدہ فتنوں اور رخنوں کو نیست ونابود کرکے ،جس جرأت واستقلال اورثابت قدمی کا ثبوت دیا، وہ رہتی دنیا تک اُمت کے لیے مشعل راہ ہے ۔
محکمہ اوقاف ومذہبی امور کے زیر اہتمام ’’حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ ؓکانفرنس‘‘
May 05, 2021