لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت میں صرف عمران خان کا فوٹوگرافر قابل تعریف ہے ۔ہم نے این اے 249کا الیکشن وفاقی اور صوبائی حکومت کیخلاف لڑا ۔شکر ہے وقت سے پہلے پیپلزپارٹی کا چہرہ سامنے آ گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا پنجاب اسمبلی میں ڈھائی سال سے سٹینڈنگ کمیٹیاں نہیں بنی۔چالیس سے زائد بل منظوری کے منتظر ہیں ۔