لاہور( خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے 50سے 60سال عمر کے اسمبلی ملازمین کو فوری طور پر ویکسیئن لگوانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ، محمد خان بھٹی نے یہ احکامات کرونا کی تیسری لہر کے بڑھتے ہوئے خطرناک حالات کے پیش نظر جاری کئے ہیں۔ انہوں نے 40سے 49سال کے ملازمین کی رجسٹریشن کرانے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہیں۔