پٹرولنگ پولیس اٹک نے اپریل میں 284 افراد کو امداد فراہم کی 

 فتح جنگ(نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس اٹک نے ماہ اپریل میں 284 افراد کو بروقت امداد فراہم کی شاہراہ کے مختلف واقعات میں بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور1122 کے ساتھ کوارڈنیٹ کرکے ہسپتال پہنچایا جبکہ قانون شکن عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے 47 مقدمات درج کرائے گئے جن میں 2 ناجائز اسلحہ ایک عدد پسٹل ایک عدد ریوالورمعہ 7 ضرب راوند،3 منشیات فروشوں سے 5005گرام چرس برامد کی اوور لوڈنگ ،اوور سپیڈنگ اور غفلت و لاپروائی سے گاڑی چلانے ،غیر قانونی سی این جی سلینڈر لگاکر اپنی اور عوام الناس کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے گے ون ڈسٹرکٹ ون روڈ کمپین کے تحت ٹریفک عملے کے ساتھ کوارڈینٹ کرکے 540 چالان کرواکر 25 لاکھ 98 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے عوام الناس کی راہ میں رکاوٹ بننے والی عارضی تجاوزات کو ہٹایا گیا حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریکٹر ٹرالی وغیرہ پر ریفیکٹرز چسپاں کیے گئے مویشی چوری روکنے کیلئے گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی بدون نمبر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانے بند کرایا گیا ۔پٹرولنگ پولیس اٹک شاہرات کو محفوظ بنانے اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...