پنڈی گھیب(نامہ نگار)نواحی علاقے نوشہرہ میں گیس میٹر تنصیب کے معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ جاری,پریشر گروپس نے میٹر تنصیب کے معاملے پر محکمہ سوئی نادرن گیس کو یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے,پنڈی گھیب کے نواحی علاقے نوشہرہ میں گذشتہ 42 سال سے عوام کا گیس فراہمی کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا جس میں سابق ایم این اے ملک اعتبار خان کھنڈا کا کلیدی کردار رہا مگر 630 سے زائد گیس میٹر کے کنکشنز کی تنصیب کے عمل کے دوران بیضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جسکی بنیادی وجہ مقامی سیاسی گروپس کیجانب سے بلاجواز پریشر ہے,مقامی بااثر لوگوں کے ڈیروں پر جا کر کام کروانے کی ذہنیت 21ویں صدی میں بھی متوسط طبقے کے جائز حقوق تسلیم کرنے سے انکاری ہے,نوشہرہ میں 250 سے زائد گیس میٹر نصب ہو چکے ہیں مگر باضابطہ ترتیب وار تنصیب کے بجائے سیاسی گروپس کی ایما پر محکمہ کو یرغمال بنا لیا جاتا ہے,ترتیب وار نمبر کو کراس کرکے اپنے رشتہ داروں اور ووٹرز کے میٹر ترجیحی بنیادوں پر لگائے جاتے ہیں جبکہ ڈیروں پر نہ جانے والوں کے جائز کام کو بھی پسِ پشت ڈالا جا رہا ہے جسکے متعدد گواہان پیش کیئے جا سکتے ہیں نوشہرہ کے متوسط طبقے نے جنرل منیجر سوئی نادرن گیس اسلام آباد ریجن,ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال اور صوبائی وزیر کرنل(ر) ملک محمد انور خان سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس میٹر تنصیب کے معاملے پر اقربا پروری اور پریشر گروپس کیجانب سے محکمہ کو یرغمال بنائے جانے کے واقعات کا نوٹس لیکر سفارش کے بغیر جائز کام کروانے والوں کو انکا حق فراہم کیا جائے
نوشہرہ میں گیس میٹر تنصیب کے معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ جاری
May 05, 2021